ابنا: صدرجناب احمدی نژاد نے آذری وزیرخارجہ المار محمد یاروف سے ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائيجان کی توانائيوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان توانائیوں کے سہارے دونوں ملکوں اور علاقائي سطح پر تعلقات میں فروغ آسکتا ہے۔ انہوں نے ایران اور آذربائيجان کے درمیاں عوامی رابطے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ لانے کےساتھ ساتھ عوامی رابطوں پربھی توجہ دینا ضروری ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات تاریخی اور پائدار ہیں۔ انہوں نے کہا ایران اور ہندوستان کو جوکہ عالمی مسائل کو انسانی اقدار کی نگاہ سے دیکھتےہیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ مستقبل میں نظام عالم ایسا ہوکہ جس پر دوستی اور عدالت حکفرما ہو۔ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس ملاقات میں کہا کہ ہندوستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور ایران کےساتھ ہمہ گیر اور اسٹراٹیجک تعلقات قائم کرنا چاہتاہے۔
........
/110